سرگودہا۔3اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی ٹاسک فورس ٹیم کا سپرنٹنڈنگ انجینئرفیسکوسرگودہاسرکل عصمت اللہ خان کی سربراہی میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔فیسکو کی ٹاسک فورس نے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 11بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔
فیسکوذرائع کے مطابق ٹاسک فورس ٹیم نے سلانوالی کے نواحی چک نمبر 90جنوبی، 89 جنوبی، 66جنوبی اورتحصیل سلانوالی سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مین لائنوں سے بجلی چوری اور میٹر ٹمپرنگ میں ملوث 11ملزمان کو پکڑ لیا، جن میں محمدعمران، محمد خان، ذکا اللہ، علی حسنین،محمد رمضان، ذیشان، فاروق، ناصر، عثمان،حیدرعلی اوراعظم شامل ہیں۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزیدکارروائی شروع کر دی ہے۔