فیصل آباد،باغبانوں کو اگست کے دوران کھٹی کی پنیری لگانے کاعمل مکمل کرنے کی ہدایت

102

فیصل آباد۔ 26 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع کے ڈپٹی ڈائریکٹرخالد اقبال نےباغبانوں کو اگست کے دوران کھٹی کی پنیری لگانے کاعمل مکمل کرنے اور ترشاوہ پودوں کو نائٹروجن کی تیسری قسط ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغبان اگست کے دوران پیوند کاری کا عمل جاری رکھیں اور باغات میں پودوں کے ناغوں کا بھی جائزہ لیں۔انہوں نے کہاکہ اگر باغات اور نرسریوں میں کیڑے مکوڑوں یا بیماریوں کی کوئی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب سپرے بھی کیا جائے۔ انہوں نے بتایاکہ اکثر اوقات مون سون کی بارشوں یا موسم برسات کے دوران پودوں کے تنوں سے گوند نکلنا شروع ہو جاتی ہے لہٰذا اسے کسی تیز دھار آلے سے اتارکر زخموں پر بورڈ و پیسٹ لگادینا چاہیے تاکہ پودے کا معیار متاثر نہ ہو۔انہوں نے بتایاکہ مزید رہنمائی کے لئے محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔