ویانا۔26جولائی (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس کھلاڑی میٹیو بیریٹینی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت جنرلی اوپن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔28 سالہ اطالوی ٹینس کھلاڑی نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی نکولس مورینو ڈی البورن کو شکست دی ۔جنرلی اوپن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 80اں ایڈیشن آسٹریا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس …
میٹیو بیریٹینی جنرلی اوپن اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
ویانا۔26جولائی (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس کھلاڑی میٹیو بیریٹینی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت جنرلی اوپن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔28 سالہ اطالوی ٹینس کھلاڑی نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی نکولس مورینو ڈی البورن کو شکست دی ۔جنرلی اوپن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 80اں ایڈیشن آسٹریا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
اٹلی کے ٹینس کھلاڑی میٹیو بیریٹینی نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی نکولس مورینو ڈی البورن کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7)اور 3-6 سے شکست دی ،جہاں ان کا مقابلہ جرمن حریف کھلاڑی یانک ہنف مین سے ہوگا۔








