فیصل آباد۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد میں سمندری رجانہ روڈ پر کار موٹروے سے نیچے کھائی میں جا گری۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے رونما ہوا جس کے نتیجہ میں 24 سالہ زبیر 65 سالہ فاطمہ بی بی اور 35 سالہ زینب زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کار سوار فیملی ملتان سے فیصل آباد آرہی تھی اورزخمی ہونے والے ملتان کے رہائشی تھے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تینوں زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا۔