فیصل آباد،سمندری روڈ پر موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹ گیا،خاتون جاں بحق

154
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

فیصل آباد۔ 17 اگست (اے پی پی):فیصل آباد کے سمندری روڈ پر موٹر سائیکل کا ٹائر برسٹ ہونے باعث گر کر خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

ریسکیو 1122 فیصل آباد کے مطابق فیصل آباد سمندری روڈ پر سلونی جھال 12 نمبر سٹاپ کے قریب تین افراد موٹر سائیکل پرسوار جا رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے سڑک پر گر گئے جس کے نتیجے میں 60 سالہ رضیہ زوجہ مختار موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ 38 سالہ نواس اور 30 سالہ سیما نواس شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمندری منتقل کر دیا۔تینوں افراد تحصیل سمندری کے رہائشی ہیں۔