فیصل آباد،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،سخت کارروائی کی تنبیہ

278
فیصل آباد،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،سخت کارروائی کی تنبیہ

فیصل آباد۔ 24 جنوری (اے پی پی):محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول فیصل آبادڈویژن نے غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ،

کئی مقامات پردوران چیکنگ گاڑیوں کے کاغذات تحویل میں لے لئے گئے ، شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر غیر رجسٹرڈ گاڑیاں رجسٹرڈ کروا لیں اور جن گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کئے گئے وہ ٹیکس بھی ادا کردیں بصورت دیگر ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

موٹررجسٹریشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایاکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آبادکے ڈائریکٹر کی ہدایات کی روشنی میں روزانہ شہر کے مختلف مقامات پرگاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے اور غیررجسٹرڈ و ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈیفالٹرز کو کئی بار یاددہانی کے نوٹسز جاری کئے گئے مگر باربار تنبیہ کے باوجود انہوں نے ذمہ داری کامظاہرہ نہیں کیاجس کے باعث اب ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جا ئے گی۔