فیصل آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد میں ایک پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو خالد اور ندیم ہلاک ہوگئے۔ ترجمان طارق جٹ نے بتایا کہ دوران گشت ڈولفن ٹیم نے ڈرائی پورٹ روڈ پر 04 موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انھوں نے ڈولفن ٹیم پرفائرنگ کردی۔
اطلاع پا کرپرایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن، موبائل ہائے ملت ٹاؤن، انچارج چوکی منیانوالہ،ایلیٹ ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔انہوں نے بتایا کہ کراس فائرنگ رکنے پر چیکنگ کے دوران 02 ملزمان جن کی بعد میں شناخت خالداور ندیم کے نام سے ہوئی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوکر ہلاک پائے گئے۔ ان کے 2 ساتھی ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی گئی ہے انہیں جلد گرفتارکر لیا جائے گا۔ہلاک ملزمان متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلے اور ان سے ملنے والی موٹر سائیکل بھی تھانہ ملت ٹاؤن سے چوری کی گئی تھی۔