فیصل آباد،کاشتکاروں کو زیادہ بارش والے علاقوں میں مون سون شروع ہونے تک وٹوں پرتل کی کاشت کی ہدایت

201
cultivate vatto partal till
cultivate vatto partal till

فیصل آباد۔ 25 جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نےکاشتکاروں کو زیادہ بارش والے علاقوں میں مون سون شروع ہونے تک وٹوں پرتل کی کاشت کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع خالد اقبال نے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ کاشت کے لئے درمیانی میرا سے بھاری میرا زمین جس میں پانی جذب کرنے اور نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت ہو کا انتخاب کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ تل کی کاشت سے پہلے 2سے 3 مرتبہ ہل چلا کر پہلے زمین کو نرم اور بعد میں سہاگہ دے کر زمین کو اچھی طرح تیار کرلینا چاہیئے کیونکہ جب تک زمین اچھی طرح تیار نہیں ہو گی اس وقت تک بیج کا مناسب اگاؤ بھی ممکن نہیں ہو گا جس سے مطلوبہ پیداوار کے حصول میں بھی مشکلات کاسامناکرنا پڑ سکتا ہے۔