فیصل آباد، خربوزے کی اقسام ٹی 96 اور راوی کی کاشت فروری میں شروع کرنے کی ہدایت

188
فیصل آباد، خربوزے کی اقسام ٹی 96 اور راوی کی کاشت فروری میں شروع کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 31 جنوری (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے صوبہ کے تمام علاقوں میں کاشتکاروں کو خربوزے کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خربوزے کی اقسام ٹی 96 اور راوی کو 21سے 35ڈگری سنٹی گریڈ پرمارچ کے آخر تک کاشت کیا جا سکتا ہے لیکن خربوزے کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اسے ہر قسم کی زمین میں کاشت کیا جا سکتا ہے تاہم اگر زرخیر میرا اور پانی کے مناسب نکاس کے نظام پر مشتمل زمین ہو تو خربوزے کی کاشت نہایت موزوں ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خربوزے کی کاشت اور بہتر فصل کے حصول کے لئے ایک سے ڈیڑھ کلو گرام تک بیج کا استعمال کافی ہوتا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ زمین کی تیاری کےلئے ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلانے، اس کے بعد3 دفعہ عام ہل پھیرنے اور ہر مرتبہ ڈھیلے توڑنے، زمین کو نرم کرنے و بھر بھر ی بنانے کےلئے سہاگہ بھی چلاناچاہیے کیونکہ اس کے بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے مشورے سے متوازن کھادوں کا استعمال بھی موثر نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔