فیصل آباد۔ 27 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد میں پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ سدھار بائی پاس جھنگ روڈ کے قریب پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ متعلقہ حکام کے مطابق الاالصبح ڈاکو ناکہ لگا کر ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانہ کی پولیس اور دیگر ٹیمیں موقع پہ پہنچ گئیں ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین ڈاکو موقع پر جان بحق ہو گئے۔
فی الحال ڈاکو کی شناخت نہ ہوسکی، پولیس نے ڈاکووں کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔ لاشوں کو تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ ہسپتال مارچری منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے شواہداکٹھے کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔