امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

نیویارک ۔27ستمبر (اے پی پی):امریکی عدالت نے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی کمپنی ٹرمپ آرگنائزیشن کو نیویارک میں دیوانی مقدمے میں دھوکہ دہی کا ذمہ دار پایا گیا ہے۔نیویارک کے ایک جج نے ٹرمپ کے وکلا کی جانب سے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ نیویارک کے …

نیویارک ۔27ستمبر (اے پی پی):امریکی عدالت نے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی کمپنی ٹرمپ آرگنائزیشن کو نیویارک میں دیوانی مقدمے میں دھوکہ دہی کا ذمہ دار پایا گیا ہے۔نیویارک کے ایک جج نے ٹرمپ کے وکلا کی جانب سے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

نیویارک کے اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے ایک مقدمہ دائر کیا جس میں سابق صدر پر ستمبر 2022 میں اپنی کمپنی کے اثاثوں اور مجموعی مالیت میں غیر قانونی طور پر اضافہ کرنے کا الزام لگایا گیا تاکہ بینک قرضوں اور انشورنس پر بہتر شرائط حاصل کی جاسکیں۔استغاثہ کے مطابق سابق صدر کے اقدام سے ان کی کمپنیوں کے اثاثوں اور مجموعی مالیت میں2.23 بلین ڈالر اور 3.6 بلین ڈالر کے درمیان اضافہ ہوا۔