فیصل آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):مکئی کی بہتر پیداوارکے لیے کھادوں کا بروقت اور متوازن و مناسب استعمال ضروری ہے ۔
ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے مطابق کاشتکار کھادوں کا بروقت و مناسب استعمال کریں اور جب فصل کی اونچائی ایک سے ڈیڑھ فٹ تک ہو جائے تو نائٹروجنی کھاد کی پہلی قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ اور فصل کی اونچائی اڑھائی سے تین فٹ ہونے پر نائٹروجنی کھاد کی دوسری قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ جبکہ پھول آنے سے قبل نائٹروجنی کھاد کی آخری قسط ڈیڑھ بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کریں ۔
مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے بروقت گوڈی بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار گوڈی کے موقع پر پودوں کے ساتھ مٹی چڑھا کر کھیلیاں بنادیں تاکہ اسے تیز ہوا یا آندھی میں نقصان نہ پہنچ سکے۔انہوں نے گوڈی کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے جڑی بوٹی مارزہروں کا ماہرین زراعت کی مشاورت سے سپرے کرنے کی بھی ہدایت کی۔