فیصل آباد۔ 26 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد میں ہائی ایس وین اور ٹرک میں تصادم ، حادثہ میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ستیانہ چک 40 چمڑیال جھال زاہد جی فیبرکس کے قریب ہائی ایس وین اور ٹرک میں تصادم ہوا۔
حادثہ میں 55 سالہ ایم منیر ، 50سالہ ملک شفیق ، 35 سالہ ایم جمیل ، 70سالہ ایم حسین جاں بحق ہوگئےجبکہ 40سالہ شفقت ،38سالہ حق نواز ، 45سالہ ولی محمد ، 53سالہ ایم عرفان ، 30سالہ ایم عباس زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ میں جاں بحق ہو نے والے افراد کی لاشوں کو تھانہ ستیانہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال اور ٹی ایچ کیو تاندلیانوالہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔