فیصل آباد پولیس نے سابقہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتا کر لیا۔
فیصل آباد ، قتل کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے سابقہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتا کر لیا۔ ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق تھانہ ستیانہ کے علاقہ میں ملزم سجاد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے الیاس نامی شہری کو قتل کر دیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او تھانہ ستیانہ غلام عباس شاہ کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سجاد کو گرفتار کر لیاجبکہ مقدمے کے دیگر پہلوئوں پر بھی تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدید پولیسنگ، موثر حکمت عملی اور پیشہ ورانہ تفتیش کے ذریعے ہر پیچیدہ مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا تاکہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور قانون کی عملداری ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔








