فیصل آباد ایکسپو سنٹر کا تعمیراتی کام اسی سال شروع ہو جائے گا،مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد

49

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ فیصل آباد ایکسپو سنٹر کا تعمیراتی کام اسی سال شروع ہو جائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے پیر کو کہا ہے کہ فیصل آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ ایکسپو سنٹر کی تعمیر کا کام رواں سال شروع کر دیا جائے گا تاکہ صنعت کاروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فیصل آباد میں نئے منصوبے لگانے کے حوالے سے معاونت فراہم کی جا سکے۔ وزارت تجارت و صنعت میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزیر پنجاب برائے صنعت، تجارت میاں اسلم اقبال اور فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے بھی شرکت کی۔ عبدالرزاق داﺅد نے ایف آئی ای ڈی ایم سی کے چیئرمین کو یقین دہانی کرائی کہ فیصل آباد ایکسپو سنٹر کے مینجمنٹ کے معاملات چلانے کے لئے ایف آئی ای ڈی ایم سی اور لاہور ایکسپو کمپنی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر ایک یا دو ہفتوں میں دستخط کئے جائیں گے۔