فیصل آباد خانیوال ایم فور موٹروے کے جاری منصوبے کیلئے 2500 ملین روپے فنڈ مختص

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے ملک میں مواصلات کے انفراسٹرکچر میں بہتری لانے کیلئے فیصل آباد خانیوال ایم فور موٹروے 184 کلومیٹر طویل جاری منصوبے کیلئے رواں مالی سال 2020-21ء کے بجٹ کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں مواصلات ڈویژن کے اس منصوبے کیلئے 2500 ملین روپے مختص کئے ہیں۔ وزارت مواصلات کے سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے ملک میں مواصلات کے انفراسٹرکچر میں بہتری لانے کیلئے فیصل آباد خانیوال ایم فور موٹروے 184 کلومیٹر طویل جاری منصوبے کیلئے رواں مالی سال 2020-21ء کے بجٹ کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں مواصلات ڈویژن کے اس منصوبے کیلئے 2500 ملین روپے مختص کئے ہیں۔ وزارت مواصلات کے سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصل آباد خانیوال ایم فور موٹروے کے 184 کلو میٹر طویل جاری منصوبے کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 2500 ملین روپے مختص کئے ہیں جبکہ منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 60823.660 ملین روپے لگایا گیا ہے۔کالا شاہ کاکو سے لاہور18.3 کلومیٹر 6 رویہ رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کیلئے رواں مالی سال 2020-21ء کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) میں 86.380 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ منصوبہ کی تعمیر پر مجموعی طور پر لاگت 12848.047 ملین کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔