فیصل آباد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول

5
Power will remain off
Power will remain off

فیصل آباد۔ 18 جون (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرضروری مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضا کے مطابق19جون کوصبح چھ سے دن دس بجے تک 132کے وی انڈسٹریل سٹیٹ گرڈسٹیشن کے بہادرے والا، انڈسٹریل سٹیٹ ون،انڈسٹریل سٹیٹ ٹو، میراں والا، منصوراں، انڈسٹریل سٹیٹ فور فیڈر132کے وی کمال پور گرڈسٹیشن کے واساٹو، ڈولن وال، جیون شاہ، طاہر رفیق ٹیکسٹائل، سرفراز ٹیکسٹائل،طیب ٹیکسٹائل ملز، احمد انٹرپرائزز،

آریان ٹیکسٹائل، کشمیر وڈ، عبداللہ فائبر، الرحمان،فاسٹ نیشنل یونیورسٹی، نیوبیراں والا، سلمان ٹریڈرز، المرتضیٰ فیڈر132کے وی بنڈالہ گرڈسٹیشن کے زیارت (ایس ای ایل)،شہبازگارمنٹس، اے ایم ٹیکس فیڈر132کے وی لالیاں گرڈسٹیشن کے کالووال، سنگرا، لالیاں سٹی، وللہ فیڈر132کے وی چناب نگر گرڈسٹیشن کے پٹھان کوٹ، نیواحمدنگرفیڈر132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن سکارپ فیڈرصبح سات سے دن دس بجے تک 132کے وی ٹھیکریوالا گرڈسٹیشن کے ملک آباد، کمال فیبرکس،

الخالق، منصوروالا، بھولا پیر، کمال سپننگ فیڈر20جون کو صبح چھ سے دن دس بجے تک 132کے وی ستیانہ گرڈسٹیشن کے علی آباد، جسوآنہ بنگلہ، نیو ستیانہ، مدوآنہ، ونہار،المصطفیٰ شہید، سمندری روڈ،راوی،المحمود فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔علاوہ ازیں 19اور20جون کو صبح چھ سے دوپہر دوبجے تک 132کے وی بھوآنہ گرڈسٹیشن کے خانوآنہ فیڈرسے بجلی بند رہے گی۔