فیصل آباد میں شوہر نے اپنی 2 بیویوں اور 4 بچوں کو فائرنگ سے قتل کرکے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

Firing

فیصل آباد۔ 02 مئی (اے پی پی):فیصل آباد میں شوہر نے اپنی 2 بیویوں اور 4 بچوں کو فائرنگ سے قتل کرکے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ سرگودھا روڈ پر سمانہ پل کے قریب گلشن مدینہ فیز ٹو بی بلاک میں 55 سالہ شخص کاظم جواد ولد محمد اشرف نے اپنی دو بیویوں 45 سالہ امبرین و 30 سالہ فضہ اور 4 بچوں 22 سالہ یمنہ 19 سالہ عروج (امبرین سے) ، اٹھ سالہ جواد اور چھ سالہ موسی (فضہ سے) کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

گھر والوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ ملزم کے خود کو اور اہل خانہ کو قتل کرنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی اطلاع ملنے پر اعلی پولیس احکام اور ایس ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال مارچری میں منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول میں کالر کی کال موصول ہوئی جس کے مطابق سات افراد کو گولیاں لگی ہیں اور وہ جاں بحق ہو چکے ہیں۔ فوری امدادی ٹیمیں روانہ کروا دی گئی۔

موقع پر ملنے والی معلومات کے مطابق کسی نامعلوم وجہ سے گھر کے سربراہ کاظم جواد نے اپنی دو بیویوں امبرین اور فضہ کو ان کے بچوں سمیت (دو بیٹیاں امبرین سے) اور (ایک بیٹا ایک بیٹی فضہ سے) سب کو گولیاں مار کر بعد میں خود کو بھی گولی مار لی اور سب افرااد جاں بحق پائے گئے ۔ فوری پولیس سٹی کنٹرول کے آپریٹر کو اطلاع دی گئی ۔ امدادی ٹیمیں اور پولیس فوراًموقع پر پہنچ گئی ۔