فیصل آباد میں مسیحی برادری کی کرسمس کی خوشیوں کو دوبالاکرنے کیلئے9سستے کرسمس بازار

122
Christmas
Christmas

فیصل آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی کرسمس کی خوشیوں کو دوبالاکرنے کیلئے سینٹ انتھونی سکول ماڈل ٹاؤن، کرسچین ٹاؤن عید گاہ روڈ،وارث پورہ پینٹو گراؤنڈ،عیسیٰ نگری غلام محمد آباد،نصرت کالونی نزد شاداب کالونی،کھرڑیانوالہ چوک جڑانوالہ روڈ،پرانا تانگہ سٹینڈ نزد فائر بریگیڈ آفس جڑانوالہ،واٹر ورکس چنیوٹ روڈ چک جھمرہ،سہولت بازار گوجرہ روڈسمندری اور کرسچین کالونی محلہ شمس آباد تاندلیانوالہ میں 9سستے کرسمس بازار لگائے گئے جو24 دسمبر تک فعال رہیں گے،

بازاروں میں ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام رعایتی نرخوں پر اشیائے ضروریہ دستیاب ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے مطابق مذکورہ سستے کرسمس بازار صبح9 سے شام5 بجے تک فعال رہیں گے جہاں گوشت،پولٹری، آٹا،چینی،گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ کنٹرول اور رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کرسمس بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں بلاتعطل سپلائی یقینی بنانے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔