فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،37 سالہ شخص قتل

109

فیصل آ با د۔ 26 مئی (اے پی پی):فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 37 سالہ شخص کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقہ ٹول ٹیکس ستیانہ روڈ کے نزد ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 37 سالہ عرفان کو قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔