فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی صنعت کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا ٹویٹ

183
وزیرخزانہ محمدحماداظہرسے زرعی ترقیاتی بینک کے چئیرمین ندیم لودھی اورصدرمحمدشہبازجمیل کی ملاقات
وزیرخزانہ محمدحماداظہرسے زرعی ترقیاتی بینک کے چئیرمین ندیم لودھی اورصدرمحمدشہبازجمیل کی ملاقات

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی صنعت کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 2018 میں ٹیکسٹائل کی سینکڑوں یونٹیں بند ہونے سے لاکھوں افراد بیروزگار ہو گئے تھے۔ حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں فیصل آباد کی ٹیکسٹائل صنعت کا دوبارہ احیا ہو چکا ہے اور اس شعبہ میں استعداد کے مطابق سرگرمیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل کی صنعت میں اس وقت مزدوروں کی کمی کا سامنا ہے۔