بیجنگ ۔18نومبر (اے پی پی):شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ولادیمیر نوروف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایس سی اوکو مضبوط بنانے میں تعاون کرتے ہوئے بڑاکردار ادا کیاہے۔انہوں نے یہ بات چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق سے ملاقات میں کہی اور شنگھائی تعاون تنظیم کو مضبوط بنانے میں پاکستان کے کردار اور کوششوں کا ذکر کیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاسی ، معاشی ، ثقافتی …
ایس سی او کی مضبوطی میں پاکستان کا بڑاکردار ہے ،شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ولادی میر نوروف کی چین میں پاکستانی سفیر معین الحق سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
بیجنگ ۔18نومبر (اے پی پی):شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ولادیمیر نوروف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایس سی اوکو مضبوط بنانے میں تعاون کرتے ہوئے بڑاکردار ادا کیاہے۔انہوں نے یہ بات چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق سے ملاقات میں کہی اور شنگھائی تعاون تنظیم کو مضبوط بنانے میں پاکستان کے کردار اور کوششوں کا ذکر کیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاسی ، معاشی ، ثقافتی اور انسان دوستی کے شعبوں میں باہمی تعاون میں ملک کی بڑھتی دلچسپی کا بھی ذکر کیا ۔ یہاں جاری بیان کے مطابق ایس سی او سیکریٹریٹ میں منعقدہ اس ملاقات کے دوران ، سیکرٹری جنرل نے سفیر کو نئے عہدے پر تقرری پر مبارکباد دی اور ان کی پیشہ ورانہ کیریئر میں ہر کامیابی کے لئےنیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ ولادی میر نوروف نے روس کی زیر صدارت ایس سی او کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 10 نومبر کو ویڈو کانفرنسز کے ذریعہ منعقدہ اجلاس کے نتائج پر تبصرہ کیا۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سےغربت میں کمی پر ایس سی او اسپیشل ورکنگ گروپ کے قیام ، طویل المیعاد ایس سی او یوتھ اسٹریٹجی اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں اسکالرشپ پروگراموں کی ترقی کے لئے تجویز کردہ اقدامات پرخاص طور پر زور دیا ۔ ملاقات کے دوران دونو ں رہنمائوںنے شنگھائی تعاون تنظیم کی استعداد کار کو بروئے کار لاتے ہوئے رکن ممالک کے مفادات میں لئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے مضبوط مربوط کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستانی سفیر معین الحق نے کثیرالجہتی اصولوں اور رکن ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کی تعریف کی۔انہوں نے تجارت ، معاشی ، ثقافتی اور انسان دوست تعاون کی مزیدمضبوطی کے لئے سیکرٹری جنرل کے اقدامات کے ساتھ ساتھ ایس سی او سیکریٹریٹ کے ساتھ موثر رابطوںمیں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے بین الاقوامی ایجنڈے کےامور اور ایس سی او کے اندر کثیر جہتی تعاون کو مزید ترقی اور تقویت دینےبارے بھی تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات کے دوران ڈپٹی ہیڈ آف مشن ، احمد فاروق اور دیگر سینئر سفارتکار بھی موجود تھے۔







