فیصل آباد: واسا نے شہریوں کیلئے پانی کی سپلائی کا نیا شیڈول جاری کر دیا

269
Wasa Faisalabad
Wasa Faisalabad

فیصل آباد۔ 15 اپریل (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر شہریوں کیلئے پانی کی سپلائی کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔واٹر ڈسٹری بیوشن ڈائریکٹوریٹ کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کے بعد شہریوں کو صبح کے اوقات میں پانی کی فراہمی صبح 5 بجے سے 8 بجے تک کی جائے گی جبکہ شام کو4 بجے سے 7 بجے تک واٹر سپلائی جاری رہے گی۔

اس حوالے سے ایم ڈی واسا نے بتایا کہ پانی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے اس لئے پینے کے صاف پانی کو ضائع ہونے سے بچا نے کیلئے ہم سب کو مشترکہ کوششیں کرنا چاہئیں،آنے والی نسلوں کیلئے پانی کو محفوظ بنانا وقت کا اہم تقاضا ہے ،اس لئے صارفین مقرر کردہ اوقات کار میں پانی کا استعمال و ذخیرہ کریں جبکہ صبح و شام کے مقررہ دورانیہ کے بعد پمپس یا موٹرز کے ذریعے پانی کھینچنا غیر قانونی ہے،

اس کے ساتھ ساتھ پانی کے آلودہ ہونے کاامکان بھی ہوتا ہے لہذا پانی کو آلودگی سے بچانے کیلئے مقررہ وقت کے دوران ہی پانی کا حصول ترجیح ہونی چاہیے۔