فیصل آباد پولیس نے ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا، ملزمان نے شہری سے اسلحے کے زور پر سونے کی انگوٹھی،موبائل فون اور دیگر کاغذات چھینے تھے، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔
فیصل آباد پولیس نے ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 11 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا، ملزمان نے شہری سے اسلحے کے زور پر سونے کی انگوٹھی،موبائل فون اور دیگر کاغذات چھینے تھے، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ ریل بازار پولیس نے اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والے تین رکنی ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں عرفان اورحامد سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے شہری عبدالمغیزبٹ سے اسلحے کے زور پر سونے کی انگوٹھی،موبائل فون اور دیگر کاغذات چھینے تھے۔ایس ایچ او تھانہ ریل بازار شاہد علی نے گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں عرفان اور حامد سمیت گرفتار کیا۔ ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی اور دیگر وارداتوں کے متعلق تفتیش جاری ہے۔








