فیصل آباد پولیس نے 2 اغواء کاروں کو گرفتار کر کے مغوی لڑکی بازیاب کر لی۔ منگل کو پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے دو اغواء کاروں کاشف اور یوسف کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے 16 سالہ ہاجرہ کو غلط ارادہ سے اغواء کیا تھا
فیصل آباد پولیس کی کارروائی، 2 اغواء کار گرفتار ، مغوی لڑکی بازیاب

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 04 اگست (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے 2 اغواء کاروں کو گرفتار کر کے مغوی لڑکی بازیاب کر لی۔ منگل کو پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے دو اغواء کاروں کاشف اور یوسف کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے 16 سالہ ہاجرہ کو غلط ارادہ سے اغواء کیا تھا ۔
تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے اطلاع پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔یس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی ظہیر اختر نے اغواء کار وں کاشف اور یوسف کو گرفتار کیا۔مغوی لڑکی کو ملزمان سے بازیاب کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔








