فیصل آباد پولیس کی کارروائیاں، 24 گھنٹوں میں 26 ملزمان گرفتار

101
Faisalabad Police
Faisalabad Police

فیصل آباد۔ 13 مارچ (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نےمنشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 24 گھنٹوں میں 26 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ فیصل آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف تھانہ جات کی حدود میں کارروائیاں کرکے 16 منشیات فروش اور 10 غیر قانونی اسلحہ بردارگرفتار کرلئے۔

منشیات فروشوں کے قبضہ سے 3 کلو 200 گرام چرس اور 208 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 پسٹل 30بور، 6 رائفل، ایک کلاشنکوف اور متعدد گولیاں برآمد کرلیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔