فیصل آباد چیمبر آف کامرس کی ایسوسی ایٹ کلاس کے لئے پولنگ 18ستمبر کوہوگی

فیصل آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کی کارپوریٹ کلاس کےلئے پولنگ 17ستمبر جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے لئے 18ستمبر کوہوگی جس کےلئے شیڈول کے مطابق تمام مراحل طے کئے جارہے ہیں۔ چیمبر کے الیکشن کمیشن کے ترجمان مزمل سلطان نے بتایا کہ2سالہ مدت کے الیکشن کےلئے 14کارپوریٹ ممبران اور14ایسوسی ایٹ کلاس ممبران جبکہ خواتین کےلئے مختص 2نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔انہوں نے …

فیصل آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کی کارپوریٹ کلاس کےلئے پولنگ 17ستمبر جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے لئے 18ستمبر کوہوگی جس کےلئے شیڈول کے مطابق تمام مراحل طے کئے جارہے ہیں۔ چیمبر کے الیکشن کمیشن کے ترجمان مزمل سلطان نے بتایا کہ2سالہ مدت کے الیکشن کےلئے 14کارپوریٹ ممبران اور14ایسوسی ایٹ کلاس ممبران جبکہ خواتین کےلئے مختص 2نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حتمی ووٹرز لسٹ24اگست کو چیمبر کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کرنے کے علاوہ ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دی جائے گی ، یہ حتمی لسٹ ریگولیٹر کو بھی بھیج دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اہل ووٹر ایگزیکٹو کمیٹی کی خالی ہونے والی نشستوں کےلئے بطور امیدوار مجوزہ فارم پر کاغذات نامزدگی 28 اگست تک داخل کر اسکیں گے ،تاہم رجسٹرڈ ووٹرز ہی امیدوار کے تجویز اور تائید کنندہ ہونے چاہئیں، اسی طرح خواتین بھی اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر اسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ 29اگست کو تمام امیدواروں کو ووٹروں کی حتمی فہرست مہیا کر دی جائے گی، (ان میں خواتین شامل نہیں جن کا انتخاب جنرل باڈی کے بجائے ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی)، اسی روز اہل امیدواروں کی فہرست نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی جائے گی ، کاغذات نامزدگی واپس لینے کے فارم بھی اسی روز لئے جا سکیں گے ۔

کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات 30اگست تک الیکشن کمیشن کے پاس داخل کرائے جا سکیں گے۔ خواتین کی مخصوص نشستوں کےلئے بھی اسی طریقہ کار اور تاریخ کا اطلاق ہوگا۔ الیکشن کمیشن ان اعتراضات کو 2ستمبر تک نبٹا دے گا تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف 4ستمبر تک ریگولیٹر کے پاس اپیلیں داخل کی جا سکیں گی جو 11ستمبر تک ان اپیلوں کو نبٹا دے گا۔ 12ستمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے اور اسی روز انتخابات میں حصہ لینے کے اہل امیدواروں کی حتمی فہرست نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ کارپوریٹ کلاس کیلئے پولنگ 17ستمبر جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے پولنگ 18ستمبر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ہو گی۔ دونوں کی گنتی پولنگ کے اوقات ختم ہونے کے فوراً بعد الیکشن کمیشن خواہشمند امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں کرے گا۔ الیکشن کمیشن عبوری نتائج کا اعلان بالترتیب 17اور 18ستمبر کو جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے19ستمبر کو کر دے گا۔انہوں نے بتایا کہ ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے منتخب ممبران چیمبر کے عہدوں کیلئے 21ستمبر تک کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے پاس جمع کر اسکیں گے جن کیجانچ پڑتال 23ستمبر کو ہو گی اور اسی روز الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہعہدیداروں کیلئے پولنگ 25ستمبر کو ہو گی جبکہ ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013،رول (19) آف ٹریڈ آرگنائزیشن رولز۔2013اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے میمورنڈم اینڈ آرٹیکل آف ایسوسی ایشن کے آرٹیکل 71کے تحت 30ستمبر 2024 کو ایگزیکٹو کمیٹی کے منتخب ارکان کا باضابطہ اور سرکاری طور پر اعلان سالانہ اجلاس عام کے موقع پر کیا جائے گا۔