فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے ممبران کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر گئی، رانا سکندر اعظم خاں

فیصل آباد۔ 30 مارچ (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اپنے ممبران کو کاروباری مسائل کے حل کے ساتھ انہیں صحت اور تعلیم کی سہولیات میں بھی خاطر خواہ ریلیف فراہم کر رہا ہے۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے ممبران کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ چیمبر کی ممبر شپ میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سالانہ تجدید …

فیصل آباد۔ 30 مارچ (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اپنے ممبران کو کاروباری مسائل کے حل کے ساتھ انہیں صحت اور تعلیم کی سہولیات میں بھی خاطر خواہ ریلیف فراہم کر رہا ہے۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے ممبران کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ چیمبر کی ممبر شپ میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سالانہ تجدید ممبر شپ کمیٹی کے چیئر مین رانا سکندر اعظم خاں نے چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن چوہدری اعجاز احمد ناگرہ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سینئر وائس چیئر مین عمر فاروق کاہلوں، سابق چیئر مین چوہدری محمد نواز،چوہدری جاوید صادق کاہلوں،چوہدری احسان الحق، ملک محمد یوسف، رانا عظیم اللہ،اعجاز واہلہ،سعید بھٹی ممبر شپ کمیٹی کے ممبران حاجی محمد عابد، طیب گیلانی، محمد علی، چوہدری غلام مصطفی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

رانا سکندر اعظم خاں نے کہا کہ پاور لومز انڈسٹری کی بڑی تعداد چیمبر کی ممبر ہے اس لئے ان کی اہمیت کو کسی سورت بھی جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے تمام ممبران کی تجدید پر چیئر مین اعجاز احمد ناگرہ کا شکریہ ادا کیا۔