15.5 C
Islamabad
منگل, مارچ 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد کی تحصیل سمندری میں دیہی قبرستان سے مرد اور خاتون...

فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں دیہی قبرستان سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 10 مارچ (اے پی پی):فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں دیہی قبرستان سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد، پولیس نے تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ صدر سمندری کے علاقہ چک 439 فتح ریحان کے قبرستان سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔قبرستان سے ایک خاتون اور ایک مرد کی لاش برآمد ہوئی ۔

مرد کی شناخت تجمل کے نام سے ہوئی جبکہ خاتون کی روبینہ کے نام سے شناخت ہوئی۔ میاں تجمل کا تعلق محلہ اشرف آباد جبکہ روبینہ کا تعلق محلہ اسلام آباد سے بتایا جاتا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق بظاہر یہ لگتا ہے کہ مرد نے پہلے خاتون کو فائر مار کر قتل کیا اور پھر خود کو گولی مارکر خود کشی کر لی۔ دونوں کا آپس میں دوستی کا تعلق ظاہر ہوتا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570964

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں