فیصل آباد،پیاز کے کاشتکاروں کو پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کر نے کی ہدایت

212

فیصل آباد۔ 24 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے پیاز کے کاشتکار وں کو پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع خالد اقبال نے کہاکہ پیاز کی پنیری کی کاشت کےلئے ایسی زمین کاانتخاب کیا جائے جس میں پانی جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہو۔ انہوں نے کہاکہ پنیری کی کاشت سے قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ایک من فی مرلہ کے حساب سے ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعد آبپاشی سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شرح بیج فی ایکڑ 3 سے4 کلوگرام رکھی جائے۔ اس ضمن میں مزید رہنمائی کےلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔