- Advertisement -
اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیض آباد احتجاج کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔جمعرات کے روز سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ علی امین گنڈا پور عدالت پیش نہ ہوئے تاہم عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتاری پر عمل کرے اور اگر پشاور ہائیکورٹ کا کوئی حکم ہے ،اس پر عمل کرے۔عدالت نے وکلاء کی استدعا پرسماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔علی امین گنڈا پور و دیگر کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔
- Advertisement -