اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے فیض آباد لوپس ایکسٹینشن پر جاری ترقیاتی کام کے باعث ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔آئی ٹی پی کے ترجمان نے جمعرات کو اے پی پی کو بتایا کہ فیض آباد لوپس پر تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں، جس کے باعث …
فیض آباد لوپس ایکسٹینشن پر جاری ترقیاتی کام کے باعث ٹریفک ایڈوائزری جاری ، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے فیض آباد لوپس ایکسٹینشن پر جاری ترقیاتی کام کے باعث ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔آئی ٹی پی کے ترجمان نے جمعرات کو اے پی پی کو بتایا کہ فیض آباد لوپس پر تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں، جس کے باعث اس علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق راولپنڈی مری روڈ سے ایکسپریس وے کی جانب جانے والے شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فیض آباد پل سے سیدھا مری روڈ کی طرف جائیں اور وہاں سے مارگلہ ٹاؤن انڈر پاس کے ذریعے دوبارہ ایکسپریس وے پر داخل ہوں۔اسی طرح آئی جے پی روڈ سے ایکسپریس وے کی جانب سفر کرنے والے مسافر بھی فیض آباد پل، مری روڈ اور مارگلہ ٹاؤن انڈر پاس کا راستہ اختیار کریں۔
انہوں نے بتایا کہ تعمیراتی کام کے دوران شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار موقع پر تعینات ہیں۔ترجمان نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ تازہ ترین ٹریفک صورتحال کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار-15 سے رابطہ کریں۔







