جرمنی کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ جولین ناگلزمین نے فیفا ورلڈ کپ 2026کے راؤنڈ 32 میں پیراگوئے کے ہاتھوں غیر متوقع شکست اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ڈ
فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد جولین ناگلزمین جرمنی کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی

مزید خبریں
برلن۔3جولائی (اے پی پی):جرمنی کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ جولین ناگلزمین نے فیفا ورلڈ کپ 2026کے راؤنڈ 32 میں پیراگوئے کے ہاتھوں غیر متوقع شکست اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق 38 سالہ جولین ناگلزمین جن کا معاہدہ 2028 کی یورپی چیمپئن شپ تک تھا ،نے جرمن فٹبال فیڈریشن کی درخواست پر عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ قبول کر لیا ہے۔ جولین ناگلزمین کی رخصتی کے بعد لیورپول کے سابق مینیجر جورگن کلوپ کو اس عہدے کے لئے سب سے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے جو اس وقت ریڈ بل کے گلوبل ہیڈ آف فٹبال ہیں لیکن ان کے معاہدے میں قومی ٹیم کا کوچ بننے کی شرط موجود ہے۔ جرمنی کی ٹیم پیر کو بوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں پیراگوئے کے خلاف مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہار کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی تھی۔ چار بار کی عالمی چیمپئن جرمن ٹیم اس سے قبل 2018 اور 2022 کے ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے سے ہی باہر ہو گئی تھی اور اب ایک بار پھر ناک آؤٹ مرحلے کے آغاز میں ہی اس کا سفر تمام ہو گیا ہے۔






