فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز،ایران نے لبنان کو 1-2 سے ہرادیا

67

بیروت۔12نومبر (اے پی پی):ایران نے 2022فیفا ورلڈ کپ ایشین کوالیفائرز کے فائنل راؤنڈ کے گروپ اے میں لبنان کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہر ادیا۔

ایران کی ٹیم نے میچ کے اختتام لمحات میں دو گول کر کے فتح اپنے نام کی۔جنوبی لبنان کے سیڈون میونسپل سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لبنان کے سونی سعد نے 37ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو ایران کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی جو کھیل کے پہلے ہاف تک برقرار رہی۔

دوسرے ہاف میں ایران کی ٹیم نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا۔ میچ کے آخری لمحات میں سردار ازمون نے ایک گول کر کے مقالہ 1-1 گول سے برابر کر دیا ۔ اضافی وقت میں احمد نورالٰہی نے ایک گول کر کے مقابلہ 1-2 کر دیا جو فتح کا باعث بنا۔

گروپ اے میں اب ایران 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد جنوبی کوریا 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لبنان پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔