سیالکوٹ۔16اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن سیالکوٹ طارق بھٹی نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے لئے باضابطہ طور پر فٹ بال پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں بنائے جاتے ہیں جو باعث فخر ہے۔ انہوں فارورڈ سپورٹس کے دورے کے دوران کہا کہ سیالکوٹ شہر دنیا بھر میں اپنی بے مثال کاریگری اور معیار کے لئے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی …
فیفا ورلڈ کپ کے لئےباضابطہ طور پر فٹ بال بنانا سیالکوٹ کے لیے باعث فخر ہے،طارق بھٹی

مزید خبریں
سیالکوٹ۔16اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن سیالکوٹ طارق بھٹی نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے لئے باضابطہ طور پر فٹ بال پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں بنائے جاتے ہیں جو باعث فخر ہے۔ انہوں فارورڈ سپورٹس کے دورے کے دوران کہا کہ سیالکوٹ شہر دنیا بھر میں اپنی بے مثال کاریگری اور معیار کے لئے جانا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح ورلڈ کپ یونیفارم اور سپورٹرز کے ملبوسات تیار کرنا پاکستان کی ملبوسات کی صنعت کے لیے کوئی چیلنج نہیں ہے۔ پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ( پی ایچ ایم اے) اور اس کے ممبران ورلڈ کپ جیسے عالمی ایونٹس کے لئے اعلیٰ معیار کے ملبوسات کی تیاری میں اپنی مہارت اور صلاحیتوں کا حصہ ڈالنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔








