اسلام آباد ۔9اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے رجسٹریشن کی تاریخ بڑھا کر 13 اکتوبر 2023 کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس سی لیول سال 2023تا 2025 رجسٹریشن جمع کروانے کی آخری تاریخ 09 اکتوبر 2023 تھی جس کو فیڈرل بورڈ کی جانب سے نارمل فیس کے ساتھ بڑھا کر 13 اکتوبر 2023 بروز جمعہ کر دی گئی ہے،
تمام متعلقہ اداروں سے درخواست ہے کہ مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن جمع کروا لیں ۔