فیڈرل بورڈ میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12 جولائی کو کرے گا

143

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد میٹرک 2024 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12 جولائی جمعہ دن 11 بجے کرے گا۔ تقریب اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم محی الدین احمد وانی مہمان خصوصی ہوں گے ۔