فیڈرل ریپبلک آ ف صومالیہ کی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

44

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):فیڈرل ریپبلک آف صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخزومی نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

خدیجہ محمد المخزومی نے پیشہ وارانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور صومالیہ کے مابین مذہبی اور ثقافتی اقدار مشترک ہیں۔

سربراہ پاک فضائیہ نےکہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں فضائی افواج اور برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔