اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ائمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی بہارہ کہو ہاؤسنگ سکیم کے 3300 پلاٹوں میں سے 2200 رجسڑڈ ارکان کو الاٹ کرد یئے گئے ہیں۔ فاؤنڈیشن کے ذرائع کے مطابق اس بات کا تعین کیاجارہاہے کہ منصوبہ جوکہ 2009 میں شروع ہوا تھا اب تک مکمل کیوں نہیں ہوسکاہے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔ ایک سوال کے جواب …
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی بہارہ کہو ہاؤسنگ سکیم کے 3300 پلاٹوں میں سے 2200 رجسڑڈ ارکان کو الاٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ائمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی بہارہ کہو ہاؤسنگ سکیم کے 3300 پلاٹوں میں سے 2200 رجسڑڈ ارکان کو الاٹ کرد یئے گئے ہیں۔ فاؤنڈیشن کے ذرائع کے مطابق اس بات کا تعین کیاجارہاہے کہ منصوبہ جوکہ 2009 میں شروع ہوا تھا اب تک مکمل کیوں نہیں ہوسکاہے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں ذرایع نے اس بات کی تصدیق کی کہ نیسپاک کے سروے کے بعد جو رپورٹ آئی ہے اس کے مطابق بہارہ کہو ہاؤسنگ سکیم کا 700 کنال رقبہ پہاڑی ہے جوکہ تعمیرات کیلئے موزوں نہیں ہے ۔ فیڈرل گورنمنٹ ائمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ذرایع نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ بہارہ کہو ہاؤسنگ سکیم میں ایک پلاٹ کی قیمت تقریبا 3 ملین روپے سے 4.4 ملین روپے تک بڑھ گئی ہے۔انہوں کی کہا کہ اب پوری کوشش ہے کہ بہارہ کہو ہاؤسنگ سیکم سے منسلک تمام امور کو طے کیا جائے۔








