فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی اور بین الاقو امی مشاورتی ادارے اے ٹی کیئرنے کے درمیان ممکنہ اشتراک کے حوالے سے ابتدائی ورچوئل میٹنگ کا انعقاد

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) اور بین الاقو امی مشاورتی ادارے اے ٹی کیئرنے (A.T. Kearney) کے درمیان ممکنہ اشتراک کے حوالے سے ایک ابتدائی ورچوئل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق اس میٹنگ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی (تھری پی اے) کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔اے ٹی کے نے اپنی مشاورتی خدمات کا خاکہ پیش کیا جس …

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) اور بین الاقو امی مشاورتی ادارے اے ٹی کیئرنے (A.T. Kearney) کے درمیان ممکنہ اشتراک کے حوالے سے ایک ابتدائی ورچوئل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق اس میٹنگ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی (تھری پی اے) کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔اے ٹی کے نے اپنی مشاورتی خدمات کا خاکہ پیش کیا جس میں سیکٹر ڈائیگناسٹک اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہے۔ ایف جی ای ایچ اے نے اپنی زمینوں کی تفصیلات اور 11 مجوزہ منصوبوں کا مجموعی خاکہ پیش کیا۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہائو سنگ اتھارٹی نے بین الاقو امی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کے لیے 11 قیمتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی)/جوائنٹ وینچر (جے وی) ماڈلز میں پیش کیے ہیں۔ان منصوبوں میں اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی کے اہم علاقوں میں کمرشل، رہائشی، تعلیمی اور طبی سہولیات شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر دو منصوبوں فائیو سٹار پلس ہوٹل،

بین الاقو امی معیار کے ہسپتال پر بات ہوئی اورفائیو سٹار پلس ہوٹل کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کرنے کی سفارش کی گئی۔ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر تھری پی اے کو اس منصوبے کی طویل المدتی سرمایہ کاری کے لیے منصوبہ بندی اور تجاویز کی تیاری کے لیے شامل کیا گیا۔یہ اقدامات ملک میں بین الاقو امی سرمایہ کاری کے فروغ، شہری ترقی اور روز گار کے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔سرمایہ کاروں کے لیے نئے ریونیو ماڈلز اور انسٹیٹیو ٹو سٹرکچر پر مشاورت ، ریونیو جنریشن اور سرمایہ کاری کا فروغ نجی شعبے کے ذریعے ریونیو میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ایف جی ای ایچ اے نے نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے انسٹیٹیوٹو سٹرکچر پر غور کی رضامندی ظاہر کی جس میں اے ٹی کے کی سٹریٹجک رائے شامل ہو گی۔ میٹنگ خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور تمام فریقین نے اشتراک کے امکانات کو مثبت قرار دیا۔ معلومات کے تبادلے اور مزید مربوط مشاورت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اگلی میٹنگ آئندہ ہفتے منعقد کرنے پر اتفاق ہوا۔