اسلام آباد ۔ 31جنوری(اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی سیکٹر جی 13 اور سیکٹر جی 14میںکے مائو ایریا میں ترقیاتی کام کا آغاز فروری 2020ء میں کرے گی، اس منصوبہ میں1377 اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق سیکٹر جی۔ 13 اور سیکٹر جی ۔14کے مائو ایریا میں زمین کا قبضہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے حاصل کرلیا ہے۔ اسی …
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی سیکٹر جی۔ 13 اورجی۔ 14میںکے مائو ایریا میں ترقیاتی کام کا آغاز رواں ماہ کرے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31جنوری(اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی سیکٹر جی 13 اور سیکٹر جی 14میںکے مائو ایریا میں ترقیاتی کام کا آغاز فروری 2020ء میں کرے گی، اس منصوبہ میں1377 اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق سیکٹر جی۔ 13 اور سیکٹر جی ۔14کے مائو ایریا میں زمین کا قبضہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے حاصل کرلیا ہے۔ اسی طرح سیکٹر جی 13اور سیکٹر 14 کے مائو ایریا میں انفراسٹرکچر پلاننگ کے کام آغاز بھی رواں ماہ کردیا جائے گا۔ منصوبہ کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔ ان اپارٹمنٹس کو ٹائپ اے اورٹائپ بی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس منصوبہ میں بی پی ایس 20 سے 22 کے افسران کے لئے اپارٹمنٹس ٹائپ اے میں تعمیر کئے جائیں گے جن کی تعداد 710 ہے جبکہ بی پی ایس 17 سے 19کے افسروں کے لئے اپارٹمنٹس ٹائپ بی میں تعمیر کئے جائیں گے جن کی تعداد 667 ہے اور مجموعی طور پر 1377 اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔








