اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی بہارہ کہو سیکم کو پانچ کیٹیگریز میں تقسیم کیاگیا ہے۔ بی پی ایس 20 سے 22 کے افسران کے لئے کیٹیگری ون میں پلاٹ رکھے گئے ہیں جبکہ کیٹیگری پانچ میں بی پی ایس ایک سے دس کے ملازمین کے لئے پلاٹ مختص کئے گئے ہیں۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے ذرائع کے مطابق بہارہ …
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی بہارہ کہو سیکم پانچ کیٹیگریز میں تقسیم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی بہارہ کہو سیکم کو پانچ کیٹیگریز میں تقسیم کیاگیا ہے۔ بی پی ایس 20 سے 22 کے افسران کے لئے کیٹیگری ون میں پلاٹ رکھے گئے ہیں جبکہ کیٹیگری پانچ میں بی پی ایس ایک سے دس کے ملازمین کے لئے پلاٹ مختص کئے گئے ہیں۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے ذرائع کے مطابق بہارہ کہو ہائوسنگ سکیم میں مجموعی طور پلاٹوں کی تعداد 3268 ہے جس میں سے 2073 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے رجسٹرڈ ممبران کو خطوط جاری کئے جاچکے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ بی پی ایس 18سے 19کے افسران کے لئے کیٹیگری ٹو میں پلاٹ رکھے گئے ہیں، اسی طرح بہارہ کہو ہائوسنگ سیکم تھری میں بی پی ایس 16 اور 17 کے لئے پلاٹ رکھے گئے ہیں۔ ادھر کیٹیگری فور میں بی پی ایس 11اور 15کے ملازمین کے لئے پلاٹ رکھے گئے ہیں۔








