اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):ملک بھر کی طرح فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈا نڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)میں 76واں یوم آزادی حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ ایف پی سی سی آئی کے ملک بھر کے دفاتر کے ساتھ ساتھ کیپٹل آفس اسلام آباد میں جشن آزادی کی تقریب کے دوران پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹا گیا ۔ چیئرمین ایف …
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈا نڈسٹری میں یوم آزادی حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):ملک بھر کی طرح فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈا نڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)میں 76واں یوم آزادی حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ ایف پی سی سی آئی کے ملک بھر کے دفاتر کے ساتھ ساتھ کیپٹل آفس اسلام آباد میں جشن آزادی کی تقریب کے دوران پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹا گیا ۔ چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس مرزا عبدالرحمن نے قومی پرچم لہرایا اور 76ویں یوم آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا۔
یوم آزادی کی تقریب میں راولپنڈی وومن چیمبر کی سینئر نائب صدر صبوئی حسین، ایف پی سی سی آئی کی جنرل باڈی ممبر الماس اختر سمیت فوزیہ تبسم، عائشہ جاوید، عمارہ امجد، عارفہ اصغر، نورین طارق، منتہیٰ شاہ رخ، رضیہ سلطان سمیت دیگر نے ملکی سالمیت ، یکجہتی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کیں اور جموں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی قبضے اور معصوم لوگوں پر مظالم کی شدید مذمت کی۔
تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس مرزا عبدالرحمن نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کا دن اپنے ملک سے وابستگی کا اعادہ کرنے اور وژن کے مطابق اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم میڈ ان پاکستان کو فروغ دینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان کو خطے کی مضبوط معیشت بنانے کے لیے قائداعظم محمد علی کے بتائے ہوئے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر کام کرنا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش مقام بنانے کے لیے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان بے شمار قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی شعبے کے ساتھ تعاون کرے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم اپنی آزادی اپنے آبا اجداد کی جدوجہد اور قربانیوں کے مرہون منت ہیں اور یہ ان قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 14 اگست ہمیں اس مٹی کے بیٹوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ہمارے ملک کی علاقائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔








