اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم فرسٹ کلاس کرکٹ ٹرافی میں سوئی نادرن گیس پائپ لائینز اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں اپنے، اپنے گروپوں میں سرفہرست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں سوئی نادرن گیس پائپ لائینز کی ٹیم 45 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پشاور کی ٹیم39 پوائنٹس اور کے آر ایل کی ٹیم 33پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہے۔ گروپ بی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم 45 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان واپڈا اور کراچی وائٹس کی ٹیمیں 34 ، 34 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔