قائداعظم نے جہد مسلسل ،انتھک محنت سے پاکستان کاقیام یقینی بنایا ،پروفیسرڈاکٹر نذیراحمد

84

گوجرانوالہ۔ 25 دسمبر (اے پی پی):نوجوان نسل قائداعظم کے فرمان ایمان اتحاد تنظیم پرعمل پیراہو توپاکستان کودنیا کی سپرطاقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ہماری یوتھ دنیاکے مقابلے میں ذہانت میں چوتھے نمبرپرہے اس لئے ہماری تمام امیدیں نئی نسل پرہیں اسکوتمام ترتوجہ تعلیم پردینی چاہیے۔ان خیالات کااظہارمہمان خصوصی گورنمنٹ گریجویٹ کالج بوائزگوجرانوالہ کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹرنذیراحمدنے پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیراہتمام یوم قائدکے حوالے سے منعقدہ ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن پنجاب کالجزگوجرانوالہ محمدشہزادرفیق نے بھی خطاب کیااورقائداعظم محمدعلی جناح کی شخصیت پراورجدوجہد آزادی پرتفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پر پرنسپل پنجاب کالجز محمد سلمان ، ڈین خواجہ شاہد سلیم،ہیڈ بی ایس پروگرامز مسز شمیم اختر ، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ پروگرام کے دوران طلبہ نے ملی نغمے ، خاکے اور تقاریر کے ذریعے قائداعظم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔