قائداعظم ڈے باسکٹ بال فیسٹیول میچ شہید ملت الیون نے جیت لیا

کراچی۔ 26 دسمبر (اے پی پی):کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن (کے بی بی اے) کے زیراہتمام قائداعظم ڈے باسکٹ بال فیسٹیول میچ میں شہید ملت الیون نے علامہ اقبال الیون کو شکست دے دی ۔ حسن علی اور دانیال خان مروت کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ میں کھیلے گئے میچ میں شہید ملت الیون نے حریف ٹیم علامہ اقبال …

کراچی۔ 26 دسمبر (اے پی پی):کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن (کے بی بی اے) کے زیراہتمام قائداعظم ڈے باسکٹ بال فیسٹیول میچ میں شہید ملت الیون نے علامہ اقبال الیون کو شکست دے دی ۔ حسن علی اور دانیال خان مروت کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ میں کھیلے گئے میچ میں شہید ملت الیون نے حریف ٹیم علامہ اقبال الیون کو 50-44 پوائنٹس سے شکست دی۔

عبدالصمد نے 13، حارث شاہد نے 10 اور حسن علی نے 20 پوائنٹس سکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے دانیال خان مروت نے 18، محمد زید نے 12 اور محمد عثمان نے 10 پوائنٹس اسکور کئے۔ میچ کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ ندا سمن سمیت کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان، سیکریٹری طارق حسین ، خازن حاجی محمد اشرف اور دیگر شخصیات بھی موجودتھیں۔

میچ میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک، عامر شریف، نعیم احمد نے انجام دئیے جبکہ مزمل شیخ، محمد عثمان، راج کمار نے ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض انجام دئیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندا سمن نے قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا جبکہ غلام محمد خان نے پاکستان کی سلامتی یکجہتی اور بھائی چارگی کی فضاء قائم رکھنے کے لئے دعا کرائی۔ اس موقع پر باسکٹ بال کورٹ کو پاکستان کے سبز ہلالی قومی جھنڈوں اور اکابرین پاکستان کی تصویروں سے سجایا گیا تھا۔