قائداعظم یونیورسٹی نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

110
Quaid-e-Azam University

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):قائداعظم یونیورسٹی نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا، یونیورسٹی 4 اپریل سے 12 اپریل تک بند رہے گی۔

یونیورسٹی حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 15 اپریل سے دوبارہ اکیڈمک سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔