قائداعظم یونیورسٹی کوآرڈینیشن کونسل کی خصوصی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن پر مبنی کوآرڈینیشن کونسل کی خصوصی تقریب "اظہارِ تشکر" کے نام سے یونیورسٹی کے اَرتھ سائنسز آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا مقصد قائد اعظم یونیورسٹی کو 2 ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکیج دینے پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرنا تھا۔ تقریب میں قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر …

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن پر مبنی کوآرڈینیشن کونسل کی خصوصی تقریب "اظہارِ تشکر” کے نام سے یونیورسٹی کے اَرتھ سائنسز آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا مقصد قائد اعظم یونیورسٹی کو 2 ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکیج دینے پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرنا تھا۔ تقریب میں قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں قائداعظم یونیورسٹی کی جانب سے وزیراعظم ، وزیر خزانہ، وفاقی وزیر اور وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور وزیر پارلیمانی امور کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے تعاون سے قائد اعظم یونیورسٹی کے لئے 2 ارب روپے کا بیل آوٹ پیکیج منظور ہوا۔

اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تعلیم، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر تمام ریاستی اداروں کے علاوہ تمام معاونین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان کا بروقت اقدام مالی استحکام اور علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے نہایت اہم ہے، ہم اعلیٰ تعلیم کے لئے حکومت کے مضبوط عزم و حمایت کی دل کی گہرائیوں سے تحسین کرتے ہیں۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے اراکین، فیکلٹی، سٹاف اور سابق طلبہ کے تعاون کو بھی سراہا۔تقریب سے آفیسرز ویلفیئر ایسوسی قائد اعظم یونیورسٹی کے صدر راشد محمود عباسی، نائب صدر سید گلفراز حسین شاہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر انظر ستی جبکہ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن قائد اعظم یونیورسٹی کے صدر سید حسن شاہ کاظمی، نائب صدر سجاد علی، جنرل سیکرٹری افتخار احمد کیانی نے بھی خطاب کیا۔ کوآرڈینیشن کونسل کے خصوصی اجلاس میں ملازمین و افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔