قائدِاعظم محمد علی جناح کی جدوجہد اصول پسندی، محنت اور عوامی خدمت کا روشن مینار ہے،وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ قائدِاعظم محمد علی جناح کی جدوجہد اصول پسندی، محنت اور عوامی خدمت کا روشن مینار ہے۔ بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ بانی پاکستان نے قانون کی بالادستی اور معاشی استحکام کو ریاست کی بنیاد قرار دیا، قائدِاعظم …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ قائدِاعظم محمد علی جناح کی جدوجہد اصول پسندی، محنت اور عوامی خدمت کا روشن مینار ہے۔

بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ بانی پاکستان نے قانون کی بالادستی اور معاشی استحکام کو ریاست کی بنیاد قرار دیا،

قائدِاعظم کا وژن جدید، مستحکم اور سرمایہ کاری دوست پاکستان کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ اور مضبوط معیشت کی جانب پیش رفت قائدِاعظم کے وژن کی سمت اہم قدم ہے۔