قائدِ اعظم نے مسلمانوں کو آزادی اور الگ شناخت کی راہ دکھائی، عبدالعلیم خان

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم نے مسلمانوں کا ہاتھ تھام کر انہیں آزادی اور الگ شناخت کی راہ دکھائی، بابائے قوم مذہبی آزادی، قانون کی حکمرانی، آئینی بالادستی اور مساوات کے علمبردار تھے۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مبارکباد کے پیغام میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ قائداعظم کا وژن ذاتی مفاد …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم نے مسلمانوں کا ہاتھ تھام کر انہیں آزادی اور الگ شناخت کی راہ دکھائی، بابائے قوم مذہبی آزادی، قانون کی حکمرانی، آئینی بالادستی اور مساوات کے علمبردار تھے۔

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مبارکباد کے پیغام میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ قائداعظم کا وژن ذاتی مفاد کیلئے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے تھا، ان کا عزم تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی دنیا کی تمام اقوام کے ساتھ دوستی و خیرسگالی پر مبنی ہو ۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت آج ہم ایک آزاد اور خودمختار ملک میں زندگی گزار رہے ہیں، قائدِاعظم کی اصولوں پر مبنی سیاست،کبھی مسلمانوں کے بنیادی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان کے مطابق آگے بڑھنے کیلئے ان کے رہنماء صولوں کو اپنانا ہو گا۔